سرینگر//گاندربل کے بعد نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کو جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈی ڈی سی عہدوں پر بھی کامیابی حاصل کرلی۔
اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی کے سید باری اندرابی نے پلوامہ ضلعی کونسل کے چیئر پرسن کا انتخاب جیت لیا جبکہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار مختار احمد بند نے نائب چیئر مین کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل اور پی ڈی پی عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس کا حصہ ہیں۔