اقوام متحدہ //اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے موغادیشو میں اقوام متحدہ کے کیمپس پر منگل کو ہوئے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے زخمی ساتھیوں کے جلد صحت مند ہونے کی بھی دعا کی ہے۔ مسٹر گوٹریس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا‘‘اس طرح کے واقعات کو انجام دیکر صومالیہ میں امن و امان اور استحکام قائم کرنے اور صومالیائی لوگوں اور حکومت کو حمایت جاری رکھنے کے اقوام متحدہ کے مضبوط اردوں کو کمزور نہیں کیا جا سکتا’’۔ مسٹر گوٹریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف جان بوجھ کر کیا گیا یہ مسلح حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے صومالیائی حکام سے حملے کی تحقیقات کرنے اور اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو تیزی سے انصاف کے دائرے میں لانے پر بھی زور دیا ہے ۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اقوام متحدہ کے کیمپس پر ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔یو این آئی