Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

گونڈہ ریل حادثہ میں بڑی غفلت کا انکشاف، ٹریک کی خرابی کا پتہ ایک گھنٹہ قبل ہی چل گیا تھا

Towseef
Last updated: July 21, 2024 9:51 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

لکھنو/ عظمیٰ نیوز ڈیسک/اترپردیش کے گونڈہ ضلع میں موتی گنج-جھلاہی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیکورا گاؤں کے قریب 18 جولائی کو چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس حادثے کی شکار ہو گئی تھی۔ اس حادثے کی تفتیش کے بعد اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ریلوے کے انجینئرنگ سیکشن کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈبرو گڑھ ایکسپریس ٹرین ٹریک سے اتری تھی۔ جس جگہ ٹرین ٹریک سے اتری تھی وہاں پر چار دنوں سے ٹریک بکلنگ (گرمی سے پٹریوں میں پھیلاو?) ہو رہی تھی۔18 جولائی کو بکلنگ کی وجہ سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کی کل 16 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ اس حادثے میں اے سی کی تین بوگیاں پٹری پر الٹ گئی تھیں۔ اس حادثے میں 4 افراد کی موت اور 30 ??سے ??زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے حادثے سے قبل جھلاہی کے ’کی مین‘ کی ذمہ داری سنبھالنے والے ریلوے ملازم نے جونیٔر انجینئر کو فون پر ریلوے ٹریک کے کمزور ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ’کی مین‘ کی اطلاع کے باوجود بھی سیکشن افسران نے ٹریک پر کوئی احتیاطی بورڈ نہیں لگایا جس کی وجہ سے 70 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ڈبرو گڑھ ایکسپریس حادثے کی شکار ہوگئی۔ ریلوے کی طرف سے تشکیل دی گئی تفتیشی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھنؤ ریلوے ڈویژن کے تحت جھلاہی سیکشن کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے ٹریک کی فسٹینگ (بندھائی) ٹھیک نہیں تھی۔ یعنی گرمی کی وجہ سے پٹری ڈھیلی پڑ گئی تھی اور اسے ٹھیک سے ٹائٹ نہیں کیا گیا تھا۔حادثے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے موتی گنج-جھلاہی کے
درمیان ٹریک کی خرابی کا پتہ چلا اس کے بعد بھی روٹ پر احتیاطی بورڈ نہیں لگایا گیا۔

اگر احتیاطی بورڈ لگایا جاتا تو ڈبرو گڑھ ایکسپریس 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی بجائے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی اور یہ حادثہ نہیں ہوتا۔ یہ حادثہ 18 جولائی کی شا2 بجکر 28 منٹ پر پیش آیا اور موتی گنج کے اسٹیشن ماسٹر کو 2 بجکر 30 منٹ پر اطلاع (احتیاطی میمو) دی گئی۔ نارتھ ایسٹرن ریلوے کے 6 افسران کی ٹیم نے چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس ٹرین کے لوکو پائلٹ، منیجر، جھلاہی اور موتی گنج کے اسٹیشن ماسٹروں سمیت کئی ملازمین کے بیانات لئے۔ اس کے بعد ٹیم نے جائے حادثہ کا تکنیکی معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں جھلاہی سیکشن کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔گونڈہ، ڈبرو گڑھ اور گوہاٹی (مالی گاؤں) کے 41 ریلوے افسران اور ملازمین کو لکھنؤ ڈی آر ایم آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد لاپرواہی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ جائے حادثہ پر ریلوے ٹریک کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ کل 30 سے ??زائد ریلوے اہلکار موقع پر مستعد رہے۔ بجری اور مٹی ڈال کر جہاں پانی جمع ہوا تھا اسے بھرنے کا کام کیا جا رہا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریک کمزور ہو گیا ہو اور ٹرین کے گزرتے وقت مٹی اس میں دھنس گئی ہو جو اس حادثے کی وجہ بنی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?