عظمیٰ نیوز ڈیسک
لکھنو//اتر پردیش کے گونڈا میں گزشتہ دنوں پیش آئے ٹرین حادثہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں تحقیقات کے درمیان ایک بڑی لاپروائی کا پتہ چلا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محض 2 منٹ کی تاخیر کی وجہ سے یہ ٹرین حادثہ ہوا، یعنی تھوڑی چابکدستی کا مظاہرہ کیا گیا ہوتا تو حادثہ کو ٹالا جا سکتا تھا۔دراصل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ رپورٹ میں ڈیریلمنٹ سے متعلق کچھ وضاحت پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ ٹرین حادثہ ہوا، وہاں ٹریک میں کچھ گڑبڑی تھی۔ یہاں تقریباً 350 میٹر ٹریک ٹوٹی ہوئی تھی اور اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ جوائنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کا رکھ رکھاو? کر رہے ملازمین نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو ٹریک کی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ریلوے اصول کے مطابق اس طرح کی اگر کوئی جانکاری ٹریک کے رکھ رکھاو? والا ملازم انجینئرنگ ڈپارمنٹ کو دیتا ہے تو سب سے پہلے ’کاو?شن‘ جاری کیا جاتا ہے۔ ’کاو?شن‘ کا مطلب ہوتا ہے نوٹس لینا، جس کے مطابق اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی ٹرین کا ٹرانسپورٹیشن کیا جانا چاہیے۔’ٹی وی 9‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے ملی جانکاری کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین دوپہر 2۔28 بجے اسٹیشن سے نکلی تھی اور اسٹیشن ماسٹر کو ’کاو?شن آرڈر‘ 2۔30 بجے جاری ہوا۔ ضابطہ کے مطابق جس جگہ پر حادثہ ہوا وہاں پر ’کاو?شن آرڈر‘ کے مطابق ٹرین کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ لیکن جب تک استیشن ماسٹر کو کاو?شن آرڈر حاصل ہوتا، تب تک ٹرین خراب ٹریک تک پہنچ چکی تھی۔
جوائنٹ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ٹرین کے ڈبے پٹری سے 2۔32 بجے اترے۔ یعنی 2۔32 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ ظاہر ہے 2 منٹ کی تاخیر کچھ لوگوں کے لیے جانلیوا ثابت ہو گئی۔ اگر کائوشن آرڈر اسٹیشن ماسٹر کو 2 منٹ پہلے ملتا تو شاید حادثہ سرزد نہ ہوتا۔اس حادثہ کے تعلق سے اب بڑا سوال یہ ہے کہ کیا انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے غلطی ہوئی؟ دراصل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو جب اس بات کی جانکاری ملی کہ وہاں ٹریک خراب ہے تو انھوں نے فوراً کاو?شن آرڈر جاری کر دیا تھا۔ کاو?شن آرڈر جاری کرنے کے بعد ضابطہ کے مطابق اس کاو?شن کی تعمیل تک اس ٹریک کو ’پریزرو‘ (محفوظ) کرنے کا کام بھی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے لوگوں کا ہے۔ تکنیکی طور سے اس کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ جب تک کاو?شن نافذ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک اس پورے ٹریک کو محفوظ بنانے کا کام انجینئر ڈپارٹمنٹ کا ہوتا ہے، جو کہ غالباً دیکھنے کو نہیں ملا۔