زاہد بشیر
گول//گول سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور یہاں آئی عمارت کو یہاں سے دور تعمیر کرنے کے خلاف گول میں تمام سیاسی ، سماجی و بیوپارمنڈل نے مشترکہ کال دی ہے اور اس سلسلے میں کل گول بازار مکمل طور پر بند رہے گا اور اس سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا ۔ ایک مشترکہ تحریری بیان کے ذریعہ سے انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔ گول سب ڈویژن ہسپتال کو ستر سال قبل گول بازار کے نزدیک بنا ہوا ہے اور اس کی اپنی اراضی بھی ہے لیکن آج اس ہسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اندرونی سازشیں ہو رہیں ہے ۔ اگر چہ چند روز قبل چیف میڈیکل آفیسر نے بھی گول کا دورہ کیا جنہوں نے گول ہسپتال کی اراضی کا بھی جائزہ لیا تھا اور عمارت کو پرانی جگہ ہی تعمیر کرنے کی حامی بھر لی تھی لیکن اس کے با وجود نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ گول سب ڈسٹرکٹ ہسپتال جو رام بن راجوری شاہراہ کے بر لب واقعہ ہے اور گول سب ڈویژن کے سینٹرل جگہ بھی ہے جہاں ہر ایک علاقے کو آنے جانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے لیکن اسے کچھ لوگ یہاں سے دور تعمیر کرنے کا پلان بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے بھی دوسرے مقام پر جگہ دیکھ لی ہے ۔ اس سلسلے میں گول میں بیوپار منڈل کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی تنظیموں نے گول بازار بند و احتجاج کی کال دی ہے جس میں تمام لوگوں کو شرکت کرنے کی بھی دعوت دی گئی تا کہ گول کو اس سیاسی سازش کا شکار ہونے سے بچایا لیا جائے گا ۔۔