محمد تسکین
بانہال // جمعہ کی صبح ریلوے سٹیشن بانہال کے سٹینڈ میں ایک ٹیمپو ٹریولر میں اس کے ڈرائیور کو پراسرار اور مشکوک حالت میں مردہ پایا گیا ہے ۔ پولیس نے مہلوک ڈرائیور کی شناخت جنید احمد جرال عمر 28 سال ولد مرحوم محمد عارف جرال ساکنہ جمن گول ضلع رام بن کے طور کی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس ، مقامی لوگوں اور رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو قانونی چارہ جوئی کیلئے بانہال ہسپتال منتقیل کیا گیا ہے ۔ قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد لاش کو گول سے یہاں پہنچے مہلوک ڈرائیور کے ورثاء کے سپرد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ریلوے پولیس سٹیشن بانہال نے اس معاملے تحقیقات شروع کردی اور اس مشکوک موت کے حوالے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔مہلوک ڈرائیور کے رشتہ دارو نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے کیونکہ مہلوک ڈرائیور جنید احمد کا موبائل فون ، ڈرائیونگ لائسنس اور آدھاد کارڈ غائب ہیں اور اس مشکوک موت کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ مہلوک جنید احمد جرال کے ساتھ اور کون نامعلوم افراد تھے جو اس کا موبائل وغیرہ لیکر فرار ہیں۔