زاہد بشیر
گول// گول انتظامیہ نے پیٹرول پمپ پر اچانک دورہ کیا جہاں پر لوگوں کی شکایت تھی کہ کئی دنوں سے یہاں پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے اور یہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے کہ چند دنوں کے بعد پیٹرول پمپ والے یہ کہتے ہیں کہ پمپ ہی خراب ہے ۔ اس سلسلے میں عوامی شکایات کے بعد ایس ڈی ایم گول تنویر المجید کی ہدایت پر نائب تحصیلدار گول نے پیٹرول پمپ کا چانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پیٹرول پمپ کے منتظمین سے بات کی اور انہوں نے جموں میں مقیم منجیر سے بات کی جنہوں نے کل تک پیٹرول پمپ کے میکنک آنے کی یقین دہانی کرائی اور کل شام تک عوام کو یہاں سے پیٹرول دستیاب ہو گا۔