زاہد بشیر
گول// ضلع رام بن کے گول علاقے میں اراضی تنازعہ کے دوران لڑائی ہوئی جس دوران ایک خاتون شدیدزخمی ہوئی جو بعد میں لقمہ اجل بن گئی۔ اطلاعات کے مطابق، بدھ کی صبح قریب 9 بجے سیری پورہ ٹھٹھارکہ گول میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں سلیمہ بیگم 52 زوجہ عبدالمجید اپنے کنبے کے ہمراہ تھی کہ مسرت احمد، فاروق احمد پسران محمدابراہیم کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور ملزمان نے خاتون کی پٹائی کی جس دوران وہ شدیدزخمی ہوئی۔خاتون کے قریبی رشتہ داروں کا کہناہے کہ فاروق احمد اور مسرت احمد دونوں محکمہ پولیس میں ملازم ہیں اور انہوں نے سلیمہ کی شدیدپٹائی کی اور جائے موقع سے فرار ہوگئے اور ہم نے اس سلسلے میں پولیس کو فوری طور مطلع کیا۔حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اورزخمی خاتون کو سنگلدان ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال رام بن پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا۔معلوم ہواہے کہ دونوں ملزموں کو دھرم کنڈ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ایس ایچ او گول فردوس احمدنے کشمیر عظمیٰ کوبتایاکہ اس سلسلے میں تھانہ پولیس گول نے قتل کا معاملہ درج کر لیا اورمزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ گول میں آئی پی سی کی دفعہ 304، 34، 447 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 129/2023 درج کیا گیا ہے۔