گول// ہائر سکینڈری سکول کے احاطہ میں گلاب بزم ادب گول زیر اشتراک ضلع انفارمیشن رام بن ایک مشاعرے کا انعقاد ہوا جس میں گول ومہور سے آئے ہوئے شعراء حضرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، تقریب میں سکولی طلباء نے بھی حصہ لیا ۔ محفل کی صدارت پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول ننا جی تکو نے کی جبکہ اس موقعہ پر سابق ایم ایل اے عبدالوحیدشان ، ایڈوکیٹ جی ایم شان ،ڈاکٹر غلام رسول شاہ ،عبدالرشید بیگ ،جمال الدین بٹ مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے ۔ اس مشاعرے میں گول کے معزز شہریوں نے بھی حصہ لیا۔ مشاعرے میں مختلف زبانوں کے ادباء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے ۔ جبکہ بچوں نے بھی اپنا اپنا کلام پیش کیا ۔ اس موقعہ پر بچوں میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے اسناد تقسیم کی گئیں اور شعراء کو اعزازات سے نوازا ۔ جن شعراء نے اس مشاعرے میں حصہ لیا اُن میں حاجرہ بیگم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر م ، ریٹائر ڈہیڈ ماسٹر محمد شفیع جرال ، نسیم گلاب گڑھی (چیچی مہور) عبدالغنی شیخ (مہور چکڑائی) فیروز احمد فیروز (گول) عبدالغنی شان ، غلام محی الدین بوہرہ ،زاہد رحمت اللہ ، معصوم الحق گت، فانی ایاز، ماسٹر عبدالکریم مہور سے ، رضوان احمد وانی ، سجاد احمد سجا د، انجم محمد یوسف، عبدالواجد گولوی، شہباز مرزا،اعجاز احمد وانی ، محبوب المختیار کے علاوہ بہت سارے شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کر کے آئے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقعہ پر آخر پر شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے پرنسپل ہائر سکینڈری سکول نے اُبھرے ہوئے نئے شعراء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ کا نام روشن کریںگے اور ہر سطح پر محنت کی ضرورت ہے ۔اور س امید کا اظہار کیاکہ اس طرح کے مشاعرے آئندہ بھی کروائے جائیں گے ۔ اس موقعہ انفارمیشن سے آئے ہوئے وجے نے کہا کہ لوگوں کا ساتھ ہونا چاہئے اور محکمہ اس طرح کے مشاعرے کروانے میں ان کے ساتھ ساتھ ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے مشاعرے کروائے جائیں گے ۔سکولی طالبات نے اس موقعہ پر سوچھ بھارت سے متعلق روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014دو اکتوبر کومہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارت میں عمومی صفائی کی ایک بڑی مہم کا آغازکر دیا، جسے ’کلین انڈیا‘ مشن کا نام دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مودی نے ملکی عوام پر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی بہتر صورت حال کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ایک دلت بستی میں علامتی طور پر جھاڑو بھی دیا اور اپیل کی کہ ان کی اس مہم کو سیاسی تناظر میں نہ دیکھا جائے۔وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی نے اپنے پسندیدہ جن بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، ’کلین انڈیا مشن‘ یا ’سوچھ بھارت ابھیان‘ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ انہوں نے آج اس مہم کا باضابطہ آغاز کرنے سے قبل نئی دہلی میں مزدوروں کی ایک بستی میں اس مندر کا دورہ بھی کیا، جہاں عشروں قبل مہاتما گاندھی نے لوگوں سے صفائی ستھرائی کی اپیل کی تھی۔حکومت نے ’کلین انڈیا مشن‘ کے تحت 2019ء تک ملک کے تمام گھروں میں ٹائلٹس کی موجودگی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت اس پر 1.96 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ ان میں سے 1.34 لاکھ کروڑ روپے انفرادی ٹائلٹس اور 62 ہزار کروڑ روپے کمیونٹی ٹائلٹس کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔