گول//مقامی ڈاک بنگلہ میں گریف کے خلاف لوگوں نے سب ڈویژن گول کی انتظامیہ کے سامنے الزامات پرالزامات لگائے اور گریف آفیسران کی ایک بھی نا سنی اور لوگوں نے اس موقعہ پرکہاکہ گریف نے گول میں سڑک پر لاکھوں روپے کا خرد برد کیا ہے اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کر کے سڑک کی حالت کو ابتر کردیا ہے ۔وہیں گول سے کینٹھہ موڑ تک سڑک کی حالت ابتر کے سامنے گریف کے او سی کی ایس ڈی ایم گول کے سامنے ایک بھی نا چلی اور ایس ڈی ایم گول نے گول سنگلدان شاہراہ کی حالت ابتر پر گریف کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ یہ گریف حکام کی لا پروائی ہے جس وجہ سے سڑک کی حالت ابتر ہو گئی ہے ۔وہیں یہاں پرسول سو سائٹیوں نے بھی گریف کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف سے گریف نے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا وہیں دوسری جانب بازار میں کام بھی ٹھپ ہے اور یقین دہانیوں پہ یقین دہانیاں دی جا رہی ہیں اور ہر بار گریف کے آفیسران وعدہ خلافی کرتے ہیں اور بازار کی حالت ابتر ہے جہاں بارشوں کے دوران چلنا دشوار بن گیا ہے ۔لوگوں نے اس موقعہ پرکہا کہ جہاں ایک طرف سے گریف غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرتی ہے وہیں دوسری جانب باقی چیزوں میں بھی کمی کر کے رقم کو بچاتی ہے ۔ اس موقعہ پرگریف کے او سی نے گول بازار میں اکتوبر آخر تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کی جانب سے پورا میٹریل نہیں لایا جا رہاہے جس وجہ سے کام سست پڑا ہوا ہے لیکن یہاں پرموجود لوگوں نے اس طرح کے بہانوں کو گریف حکام کے سر ہی تھونپا اور کہا کہ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا اور گریف کو اکتوبر کے آخرتک پورے بازار کا کام مکمل کرنا ہے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول، ڈی ایس پی گول،تحصیلدار گول، او سی گریف کے علاوہ سول سوسائٹی کے معززشہری بھی موجود تھے ۔آخر پرگریف او سی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دو دن میں سڑک پر تعمیری کام شروع کریں گے اور اکتوبر تک اس کومکمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سریا میں کمی کی جا رہی ہے جہاں پرایک میٹر آٹھ پوائنٹ کا استعمال کرنا تھا لیکن وہاں پر گریف کے لوگ صرف دو فٹ یا تین فٹ کا استعمال کرتے ہیں اور سریا کو بچاتے ہیں اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کہیں بھی گریف ملازمین کی جانب سے لاپروائی برتی جا رہی ہو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یاد رہے دو روزقبل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی اور بیو پارمنڈل گول نے مشترکہ طور پر گول بند کی کال دی تھی لیکن انتظامیہ نے ان سے صلح مشورہ کر کے کال کو واپس لینے کے لئے کہا اور انتظامیہ نے یقین دلایا کہ اگر اُن کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو چودہ جولائی کے بعد وہ دوبارہ ہڑتال پرجا سکتے ہیں اور اسی پیش نظر آج انتظامیہ نے عوام انتظامیہ اور گریف حکام کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی جہاں پر لوگوں نے گریف حکام پرتاپڑ توڑ الزامات لگائے اور گریف کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔