زاہد بشیر
گول//سب ڈویژن گول میں موسم بدلنے کے ساتھ ہی زمینداروںکو کھاد وقت پر مہیا رکھنے اور ان کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے کی لوگوں نے مانگ کی تا ہم اس دوران کئی جگہوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ سیل ڈیپو والے اضافی قیمتوں پر کھاد فروخت کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ زراعت کے ایکس ٹینشن آفیسر دھرم ویر سنگھ گول بازار میں موجود دو سیل ڈیپوئوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے خود ان ڈیپوئوں پر ریٹ لسٹ آویزان رکھی ۔ اس دوران انہوں نے سیل ڈیپو کے مالکان سے کہا کہ وہ کھاد کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر ہی زمینداروں کو فروخت کریںاور اس سے زیادہ فروخت کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ کے آفیسر موصوف نے کہا کہ انہیں کھاد کو زیادہ ریٹوں پر فروخت کرنے کی شکایت موصول ہو ئی تھی جس پر انہوںنے فوری کاروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ گول میں دو ، سنگلدان میں ایک ، داڑم میں دو سیل ڈیپو ہیں اور تمام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ ریٹ پر ہی کھاد کو فروخت کریں اور سیزن کے دوران ڈیپوئوں کو کھلا رکھیں تا کہ زمینداروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ 45کلو بیگ یوریا کھاد کی قیمت 266.50ہے جبکہ DAP 50 KGکی قیمت 1200ہے جبکہ MOPپچاس کلو کھاد کی قیمت 1700سرکار ی طو رپر مقرر کیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں دھرم ویر سنگھ نے کہا کہ جو ہیڈ لوڈ یا دوسرا کو ئی چار ج ہے یہ تمام کمپنی ان ڈیپو مالکان کو دیتے ہیں اور کھاد کو سٹور کر پہنچانا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور اگر کہیں کوئی کمپنی اس میں لا پروائی برتتی ہے تو اس سلسلے میں ہمیں مطلع کیا جانا چاہئے تا کہ ان کے ساتھ اس بار ے میں بات کی جائے ۔