گول//گول میں نیشنل کانفرنس کے بینرتلے سینکڑوںلوگوںنے زورداراحتجاج کیا۔ احتجاج کی صدارت ڈاکٹرشمشادہ شان کررہی تھی۔ احتجاج صبح پارٹی کی میٹنگ کے بعدگول میںشروع ہوا۔اس دوران سب ڈویژن گول کے مختلف علاقوںسے آئے ہوئے سینکڑوںزمینداروںواین سی کارکنوںنے شرکت کی۔گول بازارمیں مظاہرین نے پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت مخالف نعرے بلندکئے۔اس موقعہ پر لال سنگھ اورمخلوط سرکار کے خلاف نعرے بلندکئے۔ مظاہرین نے بعد میں سب ڈویژن آفس گول کے احاطہ میںشدید نعرے بازی کی۔ اس موقعہ پرانہوںنے کہاکہ جنگلات سے غریب عوام کوبے دخل کرناکسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکیا جائے گا،غریب عوام کوجنگلات سے روزی روٹی کمانے اور غریب عوام کو یہ حق مرحوم شیخ محمدعبداللہ نے دیاہے۔ گول بازارمیں جہاںایک طرف سے حکومت مخالف نعرے بازی کررہے تھے وہیں سرینگر پارلیمانی سیٹ پر نیشنل کانفرنس کی جیت کی خبر سنتے ہی نیشنل کانفر نس زندہ باد ، ڈاکٹرفاروق عبداللہ زندہ باد کے نعرے بلند کئے اورکہاکہ یہ جیت حق کی ہے ۔ایس ڈی ایم آفس کے باہرمظاہرین سے مخاطب ہوکر ڈاکٹرشمشادہ شان نے کہاکہ پی ڈی پی بی جے پی عوام کش پالیساںاختیارکررہی ہیںاورپوری ریاست میںغریب عوام کاگلا گھونٹاجارہاہے جسے کسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ غریب عوام کامحکمہ جنگلات نے قافیہ حیات تنگ کررکھاہے اوراگرسرکار نے اس کسان کش پالیسی کوواپس نہیںلیاتو یہاںکی عوام سڑکوںپرنکل کراحتجاج کومزید بلندکریںگے اور اس میںشدت لائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ سرکارکو اس عوام کش پالیسی پرسوچناہوگاورنہ حالات خراب ہوںگے کیونکہ اس عوام کش پالیسی کوکسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکیاجاسکتاہے۔