زاہدبشیر
گول//گول میں سیرت ہارٹ سینٹر جنگلات منڈی انت ناگ کشمیر زیر اشتراک پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول کی جانب سے ایک طبی کیمپ کاانعقاد ہوا۔کیمپ کا افتتاح ایس ڈی ایم گول پاون گوسوامی نے کیا جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او گول سمیر احمد،عبدالرشید بیگ فونڈر پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول کے علاؤہ معزز شہری بھی موجود تھے۔ کیمپ میں ماہرین طب کی خدمات لی گئیں۔ اس موقعہ پر سب ڈویژن گول کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کودیکھاگیا۔ اس موقعہ پر مفت ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات کی۔ پچاس فیصد کی بھی چھوٹ دی گئی۔ مقامی لوگوں نے کیمپ منعقد کروائے جانے پر شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ اس طرح کے مزید کیمپ لگوائے جائیں۔