زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن کے مختلف مقامات پر پانی کی عدم دستیابی کوختم کرنے کے لئے گراونڈ واٹر محکمہ نے ہینڈ پمپ نصب کئے لیکن سالہا سال سے خراب پڑے ان ہینڈ پمپوں کی طرف کسی نے دیکھا تک نہیں ۔ من مرضی سے بنائے گئے ہینڈپمپ کچھ چند دنوں کے بعد ہی خراب ہو گئے تھے ۔ اگر چہ کئی مرتبہ محکمہ ہذا کو اس بارے میں مطلع بھی کیا تھا لیکن اس کے با وجود بھی اس کی طرف کسی نے دھیان نہیں دیا گیا ۔ گول سنگلدان ، گول موئلہ فرید آباد و سلبلہ روڈ پر اس طرح کے ہینڈ پمپ خراب پڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ لوگوں کو بہتر پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے لئے اگر چہ ان ہینڈ پمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن جس محکمے نے یہ ہینڈپمپ تعمیر کئے ہیں ان یہا ں کہیں دکھائی ہی نہیں دے رہا ہے اس کایہاں گول سب ڈویژن میں کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔ کئی مرتبہ اگر چہ یہاں پر ان سے ملنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکامی ہی ہاتھ آئی ۔ اب پانچ برس سے یہاں پر اس محکمہ کو دیکھا نہیں گیا ہے اور معلوم ہواہے کہ قریباً پانچ سال قبل محکمہ نے گول میں کئی مقامات پر ہینڈ پمپ تعمیر کئے تھے لیکن اس کے بعد کوئی دکھائی نہیں دیا کیونکہ یہاں پر ہینڈ پمپ تعمیر کرنے کے لئے یہ جموں سے ہی براہ راست آتے ہیں اور ہینڈ پمپ بنانے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں جس وجہ سے ان ہینڈ پمپوں کو دیکھنے کے لئے آج سالہاسال سے بھی کوئی دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق خزانہ عامرہ سے لاکھوں روپے صرف اگر ہوئے تو اس کا عوام کو کوئی فائدہ پہنچنا چاہئے اور ان ہینڈ پمپوں کی مرمت کی جائے اور انہیں قابل استعمال بنایا جائے تا کہ ان سے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔