گول//آج گول میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک میٹنگ کاانعقاد ہوا جس میں ایس ڈی ایم گول مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور دیگر مسائل بھی اس موقعہ پر سنے گئے ۔ اس موقعہ پر گول کے معزز شہری بھی میٹنگ میں موجود تھے جنہوں نے گول بازار میں صفائی ، آبِ نکاس ، بس اسٹینڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر بازار میں بیت الخلاء کی تعمیر کے راستے اُس وقت ہموار ہوئے جب یہاں پر ایک مقامی شخص نے اراضی دی ۔ اس موقعہ پر بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گول نے کہاکہ ایم ایل اے گول اعجاز احمد خان کے دربار میں گول بازار کی صفائی اور ستھرائی بارے میں فیصلہ ہوا تھا اور اس کی ذمہ واری بلاک ڈولپمنٹ آفیسر کو ہی دی گئی تھی اور پنچایت راج ایکٹ کے تحت جو بھی سہولیتیں ہوں گی ان کو دیکھنا ہے وہ سہولیتیں بھی میسر رکھی جائیں گی گول کو جازب نظر بنانے کے لئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں آج یہ دھ مجلس بلائی اور ایس ڈی ایم بھی یہاں پر موجود تھے اور جو تجاویز تھیں وہ ہم نے اُس کے سامنے رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر انتظامیہ مارکیٹ والوں کی میٹنگ بلائیں گے اور اس میں فیس وغیرہ بھی طے ہو گی کہ کتنی رکھی جائے گی ۔ بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گول نے بس اسٹینڈ سے متعلق کہا کہ کئی سال قبل (پنچایت گول اے )پنچایت کے تحت یہاں پر محکمہ دیہی ترقی نے5کنال پندرہ مرحلہ خریدی تھی جس میں دو کنال اراضی پنچایت گھر کے لئے تھی اور تین کنال پندرہ مرلہ بس اسٹینڈ کے لئے رکھی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ جلد بس اسٹینڈ کی تعمیر شروع ہو گی اور جو اس بس اسٹینڈ سے فائدہ ہو گا یعنی انکم وہ پنچایت کو جائے گی ۔اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کو کافی سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ محکمہ جلد ان منصوبوں پر کام شروع کرے گا اور عوامی مسائل کو دورے کرے گا ۔