زاہد بشیر
گول// داچھن نامی گائوں میں اُس وقت شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی جب کمرے میں دوران شب جرنیٹر سے نکلنے والے زہریلے دھویں سے دم گھٹنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ 22 افرادبے ہوش ہوئے۔ گول سے تقریباً8 کلو میٹر دور علاقہ داچھن کلا میں نورحسین ولد اللہ دین کے لڑکوں کی شادی تھی، جس دوران تقریب میں روشنی کے لئے جرنیٹرکا استعمال کیا گیا ، جسے کمرے میں رکھا گیا۔
ایک کمرے میں 5 افراد دم گھٹنے میں مبتلا ہوئے جبکہ دیگر کمروں میں لوگوں کو صبح کے وقت جب اٹھانے کی کوشش جب کی گئی تووہ سبھی بے ہوش پائے گئے۔جنریٹر سے نکلنے والے زہریلی گیس کا اثر دیگر کمروں میں سوئے ہوئے مہمانوں پر بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوئے تھے۔5 افراد کو فوری طو رپر نکالا گیا جن میں محمدطارق ولد محمد عبداللہ حجام ساکن بن ڈھیڈہ ،حاجی اسداللہ ولد حبیب حجام ،عبدالغنی ولد اللہ دین ، نذیر احمد ولد چاندیا، محمد اشرف ولد حاکم دین شامل ہیں ۔اس دوران طارق احمد ولد محمد عبداللہ دم توڑ بیٹھا جبکہ دو افراد کو فوری طو پر رام بن منتقل کیا گیاتھالیکن رام بن گول شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے انہیں سنگلدان ریلوے سٹیشن سے اننت ناگ منتقل کیا گیا جبکہ دیگر22افراد گول ہسپتال میں زیر علاج رہے۔جنہیں بعد میں علاج و معالجہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔ ایس ڈی ایم گول ، تحصیلدار گول ،ایس ڈی پی او گول نے ہسپتال میںجاکر حالات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔