Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

گول میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی تعمیرسست روی کا شکار کالج پر تعمیری کام کچھوے کی رفتار سے جاری ، کام ایک سال سے مکمل طورپرٹھپ

Mir Ajaz
Last updated: August 27, 2022 1:14 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

زاہد بشیر

گول//جہاں ایک طرف سے مرکزی سرکارتعلیم کوگھرگھرپہنچانے اورتعلیم کے لحاظ سے ہرمسئلے کوجلدازجلدحل کرنے کادعویٰ کررہی ہے وہیں یوٹی جموںوکشمیرمیں تعلیمی ڈھانچوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے اورنئی تعمیرپررقم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بریک لگ گئی ہے۔ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں قریباً ۵سال قبل ڈگری کالج کی عمارت پر تعمیری کام شروع ہوا تھالیکن آج تک اس کی تعمیرمکمل نہیں ہو پا رہی ہے ۔اگر چہ اس کے بعد یہاں ڈگری کالج کے ساتھ میں ایک کنٹین ، دو بیت الخلائوں کی تعمیر مکمل بھی ہو چکی ہے لیکن ڈگری کالج کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ۔ کروڑوں روپے خرچنے کے با وجود یہ عمارت ایک کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ڈگری کالج میںزیر تعلیم بچے آئی ٹی آئی گول کی عمارت کے ایک دوکمرے میں اپنی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ ان ہی ایک دو کمروں میں ڈگری کالج کا سازوسامان بھی ہے اور کالج کے دیگرکام بھی ان ہی دوکمروںمیں چلتے ہیں جس وجہ سے بچوں کی پڑھائی پر کافی زیادہ منفی اثر پڑ رہا ہے۔ گول کے موئلہ علاقہ میں قریباً۵سال قبل ڈگری کالج کی عمارت پرتعمیری کام شروع ہوا تھا جس کا تخمینہ چار کروڑکے قریب تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس رقم میں بھی بدلائو آ گیا۔اْس وقت کے وزیرتعلیم نعیم اختر نے بھی ڈگری کالج کاجائزہ لیا تھا اوراس دوران انہوں نے اس کی تعمیرمیں کچھ بدلائولایا تھا جس وجہ سے اس کی لاگت میںبھی اضافہ ہو گیا اور آج اس کی لاگت11کروڑ سے زیادہ تک ہو گئی ہے اور اتنی رقم محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پاس موجود نہیںہے۔

 

اس کالج کی تعمیرمحکمہ تعمیرات عامہ کے زیر نگرانی ہو رہا تھا۔ڈگری کالج جہاںپراس وقت موجود ہے یہاںپرطلباء کے ساتھ ساتھ عملہ کوبھی شدیدپریشانیوںسے دوچارہوناپڑرہاہے۔ عبدالرحیم ، محمد شفیع ، عبدالطیف و دیگر معزز شہریوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی اُمید تھی کہ جس طرح سے ملک کے وزیر اعظم اور جموںو کشمیر کے لفٹنٹ گورنر جموںو کشمیر یوٹی میں دفعہ370کے ہٹنے کے بعد تعمیر و ترقی کی باتیں کر رہے ہیں لیکن زمینی سطح کی صورتحال اس کے بر عکس ہے ۔ اگر ہم صرف ایک سب ڈویژن گول کی بات کریں تو یہاں پر کچھ ایسے بھی بڑے بڑے کام ہیں جو گزشتہ بیس برسوں سے زیر تعمیر ہیں لیکن ابھی تک پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج عمارت کی یہاں پر کافی شدت سے کمی محسوس ہو رہی ہے اور اس وقت جو بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ آئی ٹی آئی کی عمارت میں پڑھائی کر رہے ہیں جہاں پر آئی ٹی آئی کے بچے بھی ہیں جس وجہ سے پڑھائی میں کافی منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سہولیات کا ہونا لازمی ہے لیکن یہاں پر بچے صرف ایک کمرے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ڈگری کالج کی عمارت پر کافی بہت ہی زیادہ سست رفتاری سے چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹھیکیدار اس پر کام کر رہا ہے وہ دو سال سے غائب ہے پچھلے سال دو یا تین دن تھوڑا کام کیا تھا اور اُس کے بعد یہاں کوئی نہیں آئی ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ڈگری کالج گول کی تعمیر کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے تا کہ جو بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ سکول سے تعلیم حاصل کر سکیں اور انہیں پڑھائی میں کس قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت کروڑوں کی عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کر رہی ہے اور یہاں پریہ مال مویشیوں اور اوباشوں ور چرسیوں کامسکن بنا ہوا ہے جس پر مقامی لوگوں میں بھی کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?