گول//تقریباً ایک ماہ سے گول میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بجلی سپلائی میں بہت زیادہ خلل پیدا ہورہاہے جس وجہ سے عام لوگ کافی پریشان ہیں ۔محکمہ کی جانب سے صرف شیڈول کاغذی ہوتا ہے لیکن عملی طو رپرجو مرضی آتی ہے وہ کرتے ہیں ۔بارش کی بوندا باندی کے دوران بھی بجلی کی سپلائی کٹ کر دی جاتی ہے جبکہ کبھی کبھار موسم بہتری کی صورت میں بھی بجلی ٹھپ رہتی ہے ۔ اگر چہ اس سلسلے میں محکمہ پی ڈی ڈی سے لوگوں نے کئی مرتبہ کہا بھی لیکن اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہاہے ۔وہیں سماجی ویب سائٹوں پربھی محکمہ بجلی کی لوگ تو خبر لیتے ہیں لیکن اس کے با وجود محکمہ کوٹس سے مس نہیں ہوتا ہے ۔