زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن کے بلاک داڑم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے داڑم کے مقام پر ایک ریلوے سٹیشن اور جموںو کشمیربنک برانچ کی مانگ کی وہیں لوگوں نے کہا کہ اگر چہ داڑم میں کئی سال قبل نیابت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن ابھی تک اس کا مسئلہ چل رہا ہے جس کو جلد از جلد حل کر کے کسی موضوع مقام پر نیابت کا قیام عمل میں لا کر عوامی مسائل کا سد با ب کریں ۔ احتجاج کے دوران تمام سیاسی ، سماجی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں و عام لوگوں نے اس موقعہ پر کہا کہ داڑم علاقہ کے ساتھ بہت سارے دیگر علاقے آتے ہیں جہاں پر ایک ریلوے سٹیشن کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے سیاسی لیڈران نے کافی وعدے کئے لیکن وفا نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک ریلوے اسٹیشن کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملحقہ جات کی عوام بھی آسانی سے سفر کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ داڑم میں جموںو کشمیر بنک برانچ کا اعلان تو سنا تھا لیکن اس کا قیام کب عمل میں لایا جائے گا اور سیاسی لیڈران نے کافی وعدے کئے لیکن وہ سراب دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ہمارے مسائل حل کئے جائیں اور داڑم کے مقام پر ایک ریلوے اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ ملحقہ جات کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ۔