گول//بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقامی کارکنان کی ایک میٹنگ کلدیپ را ج دوبے کی صدارت میں منعقدہوئی جس میںکافی تعدادمیں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پرلوگوںنے ڈگری کالج کی تعمیرمیںہو رہی تاخیر پرافسوس کااظہارکیا اوریہاںپرکیندریہ ودیالیہ کی تعمیرکی بھی سرکارسے جلدمانگ کی۔ لوگوںنے اس موقعہ پرسرکارسے مطالبہ کیاکہ سالہاسال سے سڑکوںکامعاوضہ غریب لوگوں کو نہیں دیا جا رہاہے جس سے غریب زمیندار شدیدپریشان ہیں ایک طرف سے ان زمینداروںکی اراضی گئی وہیںدوسری جانب سے پھلدار درختوں کا بھی ابھی تک معاوضہ نہیںملا۔ اس موقعہ پرکلدیپ راج دوبے نے کارکنان کویقین دلایاکہ وہ ان مانگوںکوجلداز جلد اعلیٰ ایوانوںتک پہنچائیںگے اور تمام مسائل حل کروائیںگے۔