زاہد بشیر
گول//محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ’’سوچھ بھارت مشن کے تحت ــ‘‘گول بازار میں صفائی ستھرائی کے لئے ایک الیکٹرک آٹو لایا گیا تھا جو بازار سے گندگی اُٹھا کر ٹھکانے لگاتا جس پر مقامی دکانداروں نے کافی خوشی کا اظہار کیا لیکن بد قسمتی سے انتظامیہ کی جانب سے افتتاح کے ساتھ ہی یہ گاڑی خراب ہو گئی جس وجہ سے آج تک یہ کوئی کام نہیں کر پایا ۔ گول بازار میں گندگی اُٹھانے کے لئے ایک آٹو محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے لگایا گیا تھا اور یہ بھی یقین دہائی کرائی گئی تھی کہ محکمہ جلد صدر مقام کے ساتھ لگنے والی پنچایتوں میں بھی اسی طرح کے گندگی ڈھلوان کرنے والے آٹو رکھشا تعینات کرے گا اور کئی بیروزگاروں کو بھی اس میں میں روزگار دیا گیا تھا لیکن تمام بیروزگاروں اور لوگوں کی اُمیدوں پر اُس وقت پانی پھیر گیا جب یہ آٹو بیکار ہو گئے اور تب سے لے کو آج تک یہ کام نہیں کر پائے ۔
سرکار نے ’’ریپبلک موٹرس نامی کمپنی ‘‘سے یہ الیکٹرک آٹو خریدے تھے معلوم ہوا ہے کہ ضلع رام بن میں اکثر مقامات پر آٹو رکھشا میں خرابی پیدا ہوئی ہے جن کی بیٹری ریچارج نہیں ہوتی ہے اور تمام آٹو بے کار پڑے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اگر چہ اس کمپنی کے ذمہ داروں سے بھی کئی مرتبہ رابطہ کیا گیا تھا جنہوں نے یقین دلایا تھا کہ کمپنی جلد ان آٹو کو ٹھیک کرنے کے لئے ضلع رام بن آئے گی لیکن آج ایک مہینہ گزرنے کو آ رہا ہے لیکن یہاں کمپنی نے کسی کو نہیں بھیجا ۔ وہیں گول کے مقام لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خزانہ عامرے کو لوٹنے کے لئے اس طرح کے بہانے بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ آٹو بے کار ہیں اور لاکھوں روپے خزانہ عامرہ سے نکایا گیا ہے اس کی باریک بینی سے چانچ ہونی چاہئے ۔