گول//نیشنل کانفرنس کا اجلاس گول سب ڈویژن کے صدر مقام پر منعقد ہوا جس کی صدارت بلاک صدر گول احداللہ نائیک نے کی جبکہ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے سب ڈویژن گول سے تعلق رکھنے والے ورکان و عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصال ِثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ جس طرح سے غریب عوام کی خاطر شیخ محمد عبداللہ نے قربانیاں دی ہیں آج تک ایسا کوئی سپوت جموںو کشمیر نے پیدا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی زمیندار اور غریب لوگ آرام سے جموںو کشمیر میں اپنی زندگی جی رہے ہیں یہ سب شیخ محمد عبداللہ کی بدولت سے ہیں اور آج اُن کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پھر سے جموںو کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی ہی حکومت ہو گی اور پھر سے شیخ محمد عبداللہ کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا ۔ادھر نیشنل کانفرنس ضلع یونٹ ادھم پور نے شیخ محمد عبداللہ کی 42 ویں برسی کے موقع پر ضلع ہیڈکوارٹر ادھم پور میں اس کے ضلع صدر سنیل ورما کے ساتھ دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پروگرام کا انعقاد کیا۔نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں، کارکنوں بشمول کچھ سرکردہ شہریوں نے پارٹی کے بانی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سنیل ورما نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے شیخ محمد عبداللہ کو ایک باپ کی شخصیت اور سیاسی کاوش قرار دیا جنہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کو جاگیردارانہ اور نوآبادیاتی معاشرے سے آزاد جمہوری اور سیکولر ریاست میں تبدیل کرنے میں مدد کی ۔ورما نے کہا کہ شیخ عبداللہ کو ان انقلابی اراضی اصلاحات کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے جو انہوں نے غیر حاضر زمینداری کو ختم کرنے کے لیے شروع کیے تھے ۔