نوشہرہ //سندر بنی سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں ایک بچہ کی موت ہوگئی ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے سندر بنی کے کیری بٹل سیکٹر میں سوموار کے روز گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں اسی علاقے کے گوپال داس کا 7ماہ کا بچہ نتن گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ گولہ باری کا بھارتی فوج نے بھی موثر جواب دیا ۔واضح رہے کہ کشیدگی کی وجہ سے اس سیکٹر میں فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوچکے ہیں ۔
فائر بندی پر اتفاق کے ایک روز بعد