عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر گولڈ ڈیلرس اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن سرائے بالا کے صدر بشیر احمد راتھر کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں مرکزی باڈی اور مشاورت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میںبات کا اعادہ کیا کہ ایسوسی ایشن سونے کے زیورات کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے حل طلب مسائل کے لئے کوشش جاری رہے گی۔میٹنگ میں’ بی آئی ایس‘ اور’ ایچ یو آئی ڈی ‘کے بارے میں غور و خوض ہوا۔ صدر موصوف نے تمام ممبران پر زور دیا کہ اتحاد و اتفاق قائم رکھے اور تمام مسائل کو مل جل کر حل کریں۔اجلاس میں صرافہ ایسوسی ایشن سوپور فردوس احمد خان، صدر گاندربل فیاض احمد، صدر ماگام مشتاق احمد میراور صدر پلوامہ عبدالرشید زرگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زعماء پر زور دیا کہ ایک ہی ریٹ مقرر کی جائے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں اور خلاف کرنے والوں کے مخالف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں تمام ممبران اور اور ضلعی صدور نے بشیر احمد راتھر کے طرز عمل کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔