عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرز ایسوسی ایشن (کے ایچ اے آر اے)نے وادی میں ناقص گوشت کی سپلائی سے متعلق حکومتی خاموشی کو “خوفناک” قرار دیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے حکومت کی اس رویے کو عوام میں بے اعتمادی اور الجھن کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے نام افشا کیے جائیں لیکن تا حال کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ اگر جموں و کشمیر بینک کے معاملات میں ’نام لے کر بدنام کرنے‘کی پالیسی اپنائی جا سکتی ہے تو گوشت اسکینڈل میں ملوث افراد کو کیوں تحفظ دیا جا رہا ہے؟۔کھارا کا کہنا ہے کہ اگر واقعی کوئی قصوروار ہیں تو انہیں سخت سزا دی جائے اور سماج سے الگ کیا جائے، لیکن دیانتدار اور اصولی ریستوران مالکان جو اس مہم کا ناحق شکار بنے ہیں۔