گور نمنٹ ہائی سکول دبڑ پوٹھہ میں عملے کی قلت

رمیش کیسر
 نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے گور نمنٹ ہائی سکول دبڑ پوٹھہ میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی قلت کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم 300سے زائد بچوں کو مستقبل تاریک ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ ایجوکیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سکول میں گزشتہ کئی عرصہ سے متعدد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کا نصاب ہی مکمل نہیں ہوتا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے بھی رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ سکول میں ماسٹر گریڈ کی 2اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹیچر ،جونیئر اسسٹنٹ ،لائبریری اسسٹنٹ اور درجہ چہارم میں متعدد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جہاں سکول میں تدریسی عمل متاثر ہورہا ہے وہائیں دفترکام کاج پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے شعبہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں قائم کر دہ سرکاری سکولوں میں جہاں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں وہائیں سٹاف کی قلت کو پورا کرنے کیلئے بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہاہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دبڑ پوٹھہ سکول میں سٹاف کی قلت کو جلدازجلدپورا کیا جائے ۔