۔ 8جماعتوں کیلئے صرف 4 اساتذہ تعینات، ہیڈ ماسٹر کی اسامی خالی
حسین محتشم
پونچھ// ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ کی پنچائت بانڈی کماں خان میں قائم مڈل سکول کھیت کی عمارت پچھلے کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم 150 نونہالوں کے مستقبل تباہ کیا ہو سکتاہے۔ اس حوالے سے سماجی کارکن محمد طارق نے بات ہوئے کہاکہ اس سکول کی عمارت میں دو کمرے بیٹھنے کے قابل ہیں دیگر پوری عمارت خستہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں اساتذہ کی بھی کمی ہے صرف 4 اساتذہ ہیں جو اٹھ جماعتوں کو پڑھانے کیلئے وہاں تعینات ہیں جبکہ ہیڈ ماسٹر کا بھی حال ہی میں تبادلہ کیا گیا ہے اور اسامی بھی خالی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں رسوئی نہیں ہے، بیت الخلاء بھی عدم دستیاب ہے، نہ ہی سکول میں کھیل کا میدان ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے بچوں کے ساتھ یہ سراسر نا انصافی ہو رہی ہے۔ سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار وہ محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو اس حوالے سے بتا چکے ہیں اور ان کو بارہا اپیل کر چکے ہیں کہ سکول کی نئی عمارت تعمیر کروائی جائے، وہاں اساتذہ کی اسامیوں کو پورا کیا جائیاور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں لیکن افسوس کہ ان کی اواز کوئی نہیں سن رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے گزارش کی ہے کہ اس سکول کی جو عمارت ہے اس کی مکمل تعمیر نو کی جائے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ سکول کا دورہ کر کے خود جائزہ لیں اور اس کے بعد اس کیلئے وافر مقدار میں رقومات واگزار کریں اور وہاں پر تمام تر سہولیات بچوں کو فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔