ڈوڈہ//گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ نے یوم تاسیس منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال، ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ،اے سی آر ڈوڈہ طارق نائیک ،ضلع انتظامیہ کے افسران اور سکول کے طلاب نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ممبر اسمبلی و دیگر معزز مہمانوںکی جانب سے روائتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا ۔ سکول کے پرنسپل تنویر احمد وانی نے خُطبہ استقبالیہ پڑھ کر سنایا جس کے بعد سالانہ حصولیابیوں جیسے کہ اکیڈمک و غیر نصابی کارکردگیوں میں حاصل کی گئی کار رکردگی کا پیش کیا اور سکول کے بار میں اپنا نقطہ ونگاہ پیش کیا۔انہون نے والدین اور شرکا کو یقین دلایا کہ وہ سکول کو بلندیوںتک پہنچانے کیلئے کوئی بھی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کریں گے۔پروگرام کا آغاز سکول کے ایک طالب علم کی جانب سے ترانہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔طلاب نے پُر وقار پروگرام جیسے کہ قوالی ،کمیڈی، ڈرامے ،گوجری گانے و ناچ، بھانگڑہ وغیرہ پیش کرکے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ،جس سے سامعین بہت ہی محظوظ ہوئے ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی شکتی راج پریہار نے طلاب کے جوش و جذبہ اور اعتماد کی سراہنا کی۔اور کہا کہ اس سے انکے علم میں اضافہ ہوگا۔مہمان خصوصی نے دیگر معززین کے ہمراہ ذہین طلبا میں ،جنھوں نے امتحان اور مختلف مقابلوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،میںایوارڈ بھی تقسیم کئے۔پروگرام کی کارروائی ماسٹر اوم پرکاش، لیکچرار جعفر حُسین اور ظفر نے انجام دی۔تقریب کا اختتام لیکچرار رحمت اللہ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔