Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

گورنر کے بیان پر ردعمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

انجینئر رشید کو ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا

سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کا دعویٰ غلط :عوامی اتحاد پارٹی

ہندوارہ//عوامی اتحاد پارٹی نے گورنر ایس پی ملک کے اس دعویٰ کو،کہ انہوں نے انتخابات کے اعلان سے قبل سبھی سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کی تھی،مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے گورنر پر ایک خاص مقصد سے کذب بیانی سے کام لینے کا الزام لگایا ہے۔پارٹی ترجمان ایڈوکیٹ ماجد بانڈے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر کا دعویٰ مایوس کن ہے اور بد قسمتی سے جھوٹا بھی۔انہوں نے کہا’’بدقسمتی سے گورنر ملک ہر جگہ یہ دعویٰ کر تے پھر رہے ہیں کہ انتخابات کے انعقاد کے اعلان سے قبل انہوں نے سبھی مین اسٹریم پارٹیوں کو اعتماد میں لیا ہے تاہم انکی تصحیح کئے جانے کی ضرورت ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کئی بار گورنر سے ملاقات کا وقت مانگ کر انہیں یہ بتانا چاہا کہ موجودہ صورتحال انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سازگار نہیں ہے تاہم بار بار کی یہ یقین دہانیوں کے باوجود نہ یہ ملاقات دی گئی اور نہ پارٹی کو اپنا موقف رکھنے کا موقع ہی فراہم کیا گیا۔ظاہر ہے کہ گورنر نے انتخابات کے حوالے سے انجینئر رشید کا موقف سننا ہی نہیں چاہا۔گورنر کو، قومی ٹیلی ویژن پر یہ دعویٰ کرنے کیلئے کہ انہوں نے ہر پارٹی یہاں تک کہ جس کا ایک بھی ممبر اسمبلی ہے کو اعتماد میں لیا ہے،معافی مانگ لینی چاہیئے‘‘۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چونکہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے پہلے ہی انکشاف کیا ہے کہ گورنر پارٹی کے ’’اپنے آدمی‘‘ہیں اور پھر گورنر نے خود بھی کھلے عام کہا کہ وہ مرکزی سرکار کے نمائندہ ہیں لہٰذا انکے ایجنڈا کے بارے میں تصور کرنا مشکل نہیں ہے۔عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان نے مزید کہا’’ریاست کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود بھی جس طرح گورنر نے ان انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ انکا اپنا فیصلہ نہیں بلکہ نئی دلی کا فیصلہ ہے۔گورنر اس حقیقت سے کس طرح انکار کر سکتے ہیں کہ ریاست کی سبھی بڑی جماعتوں نے انہیں انتخابات کے حوالے سے کل جماعتی اجلاس بلانے کیلئے کہا لیکن انہوں نے اس جائز مطالبے کو ان سُنا کردیا‘‘۔ایڈوکیٹ ماجد بانڈے نے مرکزی سرکار سے ایک بار پھر ہوش کے ناخن لیکر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے کہا۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو ایک فضول مشق میں وقت کھپانے کی بجائے دفعہ35Aکے حوالے سے مین اسٹریم جماعتوں کو لاحق خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بھلے ہی نئی دلی، یہ سمجھ کر کہ وہ طاقت اور سرمایہ کے بل پر کچھ بھی کرسکتی ہے،مین اسٹریم کی جماعتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انتخابات کا انعقاد کرے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ ریاستی عوام کی آواز کو دبانے یا اسکی توہین کرنے کی کوشش بھی خود نئی دلی کے مفادات کیلئے سم قاتل ثابت ہوسکتی ہے۔
 

مقامی جماعتوں کے بغیر انتخابات حیران کن: ڈاکٹر کمال 

سرینگر// گورنر انتظامیہ کو آر ایس ایس اور بھاجپا کی بولی ترک کرکے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی، ربط و ضبط اور غیر جانبدارانہ طریقے کیساتھ انجام دینے کا مشورہ دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجوہ ریاستی انتظامیہ کے طریقہ کار سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ بھگوا جماعتیں جموں و کشمیر میں اپنی من مرضی سے حکمرانی چلا رہی ہیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس سرینگر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور ریاست کے مفادات کا دفاع گورنر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چائے ۔ ایک طرف گورنر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ لوگ سسٹم سے ناراض ہیں اور دوسری جانب ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے اس ناراضگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ جموںوکشمیر کی سبھی مقامی جماعتوں کی طرف سے الیکشن سے دور رہنے کے اعلان کے باوجود پنچایتی انتخابات کروا کے گورنر انتظامیہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔ مقامی جماعتوں نے ایک خاص مقصد کی خاطر الیکشن سے دوری اختیار کی ہے اور وہ مقصد مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ35اے سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہاں تک گورنر نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے ریمارکس حکومت کے سٹینڈ سے عین برعکس ہے اور اسے بدقسمتی تعبیر کیا۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ابھی تک مذکورہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کیخلاف کوئی کارروائی کی نہیں کی گئی۔ اگر مذکورہ وکیل نے سپریم کورٹ اپنے منڈیٹ سے ہٹ کر حکومت کا غلط موقف اختیار کیا تو پھر اسے ابھی تک برطرف کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا گورنر انتظامیہ بھاجپا کو ناراض کرنا نہیں چاہتی۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ گورنر انتظانیہ جو امن و امان کی بحالی اور جموں وکشمیر کے خصوصی پوزیشن کے دفاع کیلئے اپنا رول نبھائیں اور نیشنل کانفرنس اس میں برابر اشتراک اور تعاون دیگی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?