سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے لوگوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ ریاست کے لوگوں کو انسانیت میں یقین رکھنے اور نیک کام کرنے کی توفیق دے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس مقدس تہوار کی بدولت ریاست میں امن ، ترقی ، خوشحالی اور خوشیوں کا نوید لیکر آئے گا اور انہوں نے ریاست میں آپسی برادری ، اخوت ، محبت اور انسانیت کے بندھنوں کو مضبوط کرنے میں بھی عید الفطر کی خیر و برکت کی اُمید کی ہے ۔