سرینگر//ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کو صلاح دی ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے ریاست کے انتظامی اُمور پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا فوجی جوانوں کو ان کی بہادری کے لئے ہیرو مانا جاتا ہے ،اگر یہی اہلکار انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہے ہیں تو انہیں بھی جواب دہ بنایا جانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ‘’ میں نے پلوامہ واقعہ کے حوالے سے کور کمانڈر سے بھی تحقیقات کی اپیل کی لیکن واقعہ کا نوٹس لینے کے بجائے گور نر ستیہ پال ملک نے اس سے توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی بیان بازی کی ہے اور مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ادھر عمر عبد اللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میںکہا ’’گورنر صاحب آپ سیاست میں مداخلت نہ کریں‘‘۔ انہوں نے لکھا گور نر صاحب یہ ناقابل قبول مداخلت ہے ،سیاست میں جو آپ کر رہے ہیں۔انہوں نے گورنر کو مشورہ دیا کہ بیان بازی کرنے سے قبل اس کرسی کا آپ خیال رکھیں جس پر بیٹھے ہیں ۔