سرینگر//گورنر این این ووہر انے پیر کو پورا دِن سیکورٹی سے وابستہ سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران ریاست میں سیکورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔گورنر کو لیفٹیننٹ جنرل اے کے بٹ ، جی او سی 15 کارپس نے ایل او سی پر موجود ہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر ڈویژن ایس پی پانی ، آئی جی سی آر پی ایف روی دیپ سنگھ سہائی نے بھی گورنر کو سیکورٹی سے متعلق معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے سی آئی اے کے سربراہا ن کے ساتھ بھی سیکورٹی کے معاملات پر بھی غور و خوض کیا۔