سرینگر//جنرل سیکرٹڑی اور سنئر بی جے پی رہنما رام لال نے اونیاش رائے کھنہ جو کہ پارٹی کے قومی نائب صدر ہیں اور ست شرما جو کہ بی جے پی کے ریاستی صدر ہیں،کے ہمراہ یہاں راج بھون میں این این ووہرا سے ملے۔رام لال اور وفد کے ارکان نے ریاست کے تمام خطوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے اُٹھائے جانے والے مطلوبہ اقدامات کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ ادھرچیئرمین مرکز برائے امن و ترقی او پی شاہ نے یہاں راج بھون میں این این ووہرا سے ملاقات کی۔ او پی شاہ نے ریاست میں امن و آشتی کو بحال کرنے کی ضرورت پر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے وادی کشمیر میں تمام متعلقین کے ساتھ بلا خلل اور بامعنی بات چیت شروع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔گورنر نے مرکز و امن و ترقی کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کو سراہا۔