اسمبلی انتخابات کا معاملہ زیر غور نہیں آیا: ستیہ پال ملک
نئی دہلی//ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کووزیرا عظم نریندر مودی اور مرکزی وزیراخلہ امت شاہ کیساتھ نئی حکومت بننے کے بعد پہلی دفعہ الگ الگ ملاقاتیںکیں جس کے دوران ریاست کی صورتحال کے بارے میں گورنر نے دونوں کو آگاہ کیا۔ گورنر پہلے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقی ہوئے اور انہیں ریاست کی حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا۔پندرہ منٹ کی ملاقات کے دوران گورنر نے وزیارداخلہ کوامرناتھ یاترا کی تیاریوں سے باخبر کیا۔46روزہ یاترایکم جولائی سے شروع ہوگی اور15اگست کو شراون پورنیما کے دوران اختتام کو پہنچے گی ۔وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امت شاہ کی ریاستی گورنر کیساتھ یہ پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات 15منٹ تک جاری رہی جس کے دوران دونوں نے وادی میں امن وقانون کی مجموعی صورتحال کے علاوہ سرحدی علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے وزیرداخلہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا ’’ میں نے حفاظتی صورتحال اور ترقیاتی سرگرمیوں پر وزیرداخلہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا‘‘۔تاہم گورنر نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے معاملہ پر کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ معاملہ انتخابی کمیشن کے حداختیار میں ہے ۔ اس کے بعد شام دیر گئے گورنر وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ بھی ملاقی ہوئے۔ وزیرا عظم دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموںوکشمیر کے گورنر اور وزیراعظم کے درمیان آج ملاقات ہوئی۔ تاہم اس کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئیں۔ریاست میںجون2018سے گورنرراج نافذ ہے اوراس سال کے آخر میں ریاستی اسمبلی کے چنائو منعقد کرانے کی توقع ہے ۔امیت شاہ نے وزارت داخلہ کاقلمدان سنیچرکو سنبھالا۔