سرینگر// گورنر این این ووہرا اور خاتون اول اوشا ووہرا نے کپواڑہ میں کلسیوا سینٹر کا دورہ کیا۔ اس سینٹر میں خواتین کو روائتی دستکاریوں اور ہُنروں سے متعلق تربیت دی جاتی ہے۔سیوا سینٹر کی لیڈر ریما ناناوتی اور دیگر عملہ نے اس سینٹر کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر میں اب تک7 ہزار سے زائد خواتین کو مختلف ہنروں اور دستکاریوں کی تربیت دی گئی ہے۔گورنر اور ان کی اہلیہ نے کٹنگ اینڈ ٹیلرنگ کورس اور اس مرکز میں کوکا کولا کے اشتراک سے ایپل چین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مرکز میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور وہاں عملے اور تربیت پانے والوں کے ساتھ استفصار کیا۔گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر سے کہا کہ وہ اس مرکز کے لئے اراضی کا ایک مناسب ٹکڑا دستیاب کرائیں تا کہ اس کا ایک الگ احاطہ ہو اور جہاں اس کی سرگرمیوں کو وسعت دی جاسکے۔ گورنر نے اس سینٹر کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔