سرینگر// گورنر این این ووہرا اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے لوگوں کے بدھ پورنیما کی مبارک باد دی ہے ۔گورنر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تہوارکی بدولت ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔مبارک بادی کے ایک پیغا م میں گورنر نے گوتم بدھ کو امن کا ایک پیامبر قرار دیا ۔گورنرنے ریاست کے لوگو ں کے لئے خوشحالی کی دعا کی۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے لوگوں کو بد ھ پور نیما کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔مبارک بادی کے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار پوری ریاست کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر لوگوں کی بہبودی کی دعا کی ہے۔