سرینگر//گورنر این این ووہرا،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اوروزیر مملکت برائے حج و اوقاف سید فاروق احمد اندرابی نےریاستی عوام کو معراج العالم پر مبارکباد پیش کی ہے۔گورنر این این ووہرا نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ یہ متبرک موقعہ بھائی چارے ، امن و آشتی اور ہم آہنگی کے روابط مزید مستحکم بنائے گااور امن ، ترقی و خوشحالی کا پیامبر بن کر آئے گا ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ متبرک دن ہمیں پیغمبر اسلام کی انسانیت کی بھلائی کیلئے کی گئی محنت شاقہ کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت اور ناداروں اور ضرورتمندوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اسلامی تعلیمات کو بھی اجاگر کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ شبِ معراج ریاست میں امن، رواداری اور بھائی چارے کی نوید لے کر آئے گا۔وزیر مملکت برائے حج و اوقاف سید فاروق احمد اندرابی نے کہا کہ یہ متبرک رات ہمیں عبادت کرنے اور اللہ کی مغفرت طلب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ریاست کے مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد نے کہا ہے کہ معراج العالم ایک ایسا کارنامہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں مفقود ہے۔انہوں نے ملت اسلامیہ کو بالعموم اور جموں و کشمیرکے عوام کو بالخصوص دل کی عمیق گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ اس ساری قوم کو معراج کی بدولت کا میاب و کامران بنائے۔ نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معراج عالم کی مقدس تقرےب سعےد پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ رےاستی عوام کو موجودہ مشکلات اور مصائب سے نجات دے۔پارٹی کے کارگزار صدر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے بھی معراج العالم پر مسلمانانِ رےاست کو مبارکباد پےش کی ہے۔جمعےت ہمدانےہ کے سربراہ مولانا رےاض احمد ہمدانی نے تقرےب سعےد پر عالم اسلام خصوصاً رےاست کے فرزندانِ توحےد کو مبارک باد پےش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمےں دےن اسلام کے دکھائے ہوئے پاک اور مقدس تعلےمات پر عمل پےرا ہونے کی توفےق عطا کرے۔جمعیت ہمدانیہ صدرعبدالرشید گانی اور جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی نے بھی اس مقدس اور بابرکت موقعہ پر مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انجمن حمایت الاسلام صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے معراج النبی کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم معرکتہ الآرامعجزہ سے عالم اسلام و بنی نوع انسان کیلئے یہ سبق ملا ہے کہ ہمہ وقت شوق و جذبہ سے منزل محبت کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے مقصود پانے کی مکمل سلامتی ہے اور ہم اسی معجزہ سے ملت اسلامیہ کیلئے ہر شعبہ میں جذبہ شوق سے خدمت کرنے کے مکلف بنائے گئے ہیں۔ انجمن علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے ریاستی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اس شب کے طفےل اللہ رےاستی عوام کو موجودہ مشکلات اور مصائب سے نجات دے۔ انہوں نے اللہ کے اس عظیم پیغمبرحضرت محمد کی تعلیمات پرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔