سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گوجوارہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک مسجد اور 2کمپلیکسوں کے نذر آتش ہونے پر صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے آگ سے متاثر ہوئے افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور حکومت پر زور دیاکہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کرے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اس واردات پر دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ جو تاجر اس ہولناک آگ کی واردات میں متاثر ہوئے ہیں انہیں کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ یہ لوگ اپنا روزگار پھر سے کھڑا کرسکیں ۔ انہوں نے انتظامیہ پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ نذر آتش ہوئی مسجد کی تعمیر ونو کیلئے بھی جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔