گوئل کی امریکہ میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

یو این آئی

نئی دہلی//مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں اپنے قیام کے دوسرے دن صنعت اور کاروباری دنیا کی مختلف شخصیات اور این آر آئیز کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ گوئل نے نیویارک میں بلیک راک کے چیف آپریٹنگ آفیسر رابرٹ گولڈسٹین، سسٹم ٹکنالوجی گروپ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) انوپ پوپٹ، ٹل مین ہولڈنگز کے سی ای او سنجیو آہوجا، شیلیش اوپریتی کے سی ای او اور جنس ہینڈرسن انویسٹرز کے سی ای او علی دباج سمیت سرکردہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔جمعرات کو تجارت اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر گوئل نے ان ملاقاتوں میں ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔