سرینگر//اننت ناگ کے گنڈ جعفر گائوں کا فورسز نے بدھوار کو تلاشی کارروائی شروع کی۔19راشٹریہ رائفلز،40بٹالین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے گنڈ جعفر کا محاصر ہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔بتایا جاتاہے کہ فورسز کو گائوں میں جنگجوئوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی۔ذرائع کے مطابق فورسزکی کثیرتعداد کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔