اشتیاق ملک
ڈوڈہ //پولیس نے لاپتہ خاتون کو اپنے دو بچوں سمیت ایک ہفتہ کے اندر جموں سے بازیاب کرکے وارثین کے سپرد کر دیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گندوہ تھانہ میں 5فروری کو سلمیٰ بیگم اور ان کے دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ خاتون و اس کے بچوں کی تلاش شروع کی اور ایک ہفتہ کے اندر سلمیٰ بیگم زوجہ محبوب علی، ساکن چنگا، تحصیل گندوہ کو جموں کے گمٹ سے بازیاب کر لیا گیا۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈوڈہ نے تھانہ گندوہ سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ایچ او نے کی اور انچارج پی پی چنگا کی قیادت میں گمشدہ خاندان کو تلاش کیا گیا۔ مذکورہ خاتون کو بازیاب کرکے پولیس نے تمام ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد سلمیٰ بیگم اور ان کے بچوں کو بحفاظت ان کے خاندان کے حوالے کر دیا اور اس کے ساتھ ہی گمشدگی کی رپورٹ بند کر دی گئی ہے۔