اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ سے ایک سترہ سے لڑکی کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ شب گندوہ کے تھلورن گاؤں میں گورنمنٹ ہائی سکول کے نزدیک سترہ سالہ شایستہ بانو دختر عبداالطیف کی دوکان کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی اس کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تمام طبی لوازمات مکمل کرکے لاش کو سپرد کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصلی حقائق سامنے آئیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس نے چھان بین شروع کی ہے۔