گوہاٹی/ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبھمن گل گوہاٹی میں ہفتے سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کولکاتہ ٹیسٹ کے دوران گل کو گردن میں چوٹ لگی تھی اور وہ پورے میچ سے باہر رہے تھے ۔ ہندوستان کے نائب کپتان رشبھ پنت اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ کولکاتہ میں گل کے میدان چھوڑنے کے بعد بھی پنت نے کپتانی کی تھی، لیکن رسمی طور پر کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ کولکاتہ کے ایک اسپتال کی نگرانی میں کچھ وقت گزارنے کے بعد گل 19 نومبر کو گوہاٹی پہنچے تھے ، لیکن اب یہ طے ہو گیا ہے کہ وہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے ۔