عاصف بٹ
کشتواڑ// جمعہ کی شام کشتواڑ ضلع کے دوردراز علاقے پڈریانی کی پنچایت گلہار میں پیش آئی آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آگ کی ہولناک واردات پنچایت گلہار کےچنگنا علاقے میں پیش آئی جب لسہ رام ولد امر چند کے مکان سے آگ اچانک نموداد ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ و پولیس نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تاہم آگ سے پورے مکان کو شدید نقصان پہنچاتھا ۔ اگرچہ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات کا عمل نہ چل سکا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔