گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ | 5 افراد جاں بحق، 11زخمی

نلتر// پاکستان کے گلگت میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔واقعے میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کو گلگت اسپتال منتقل کیا کیا گیا۔ ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔