حسین محتشم
پونچھ//فوج نے ضلع پونچھ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے گلپور میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں مختلف دیہاتوں کی 16 ٹیموں کے درمیان ناک آو¿ٹ کی بنیاد پرمقابلے ہوئے اور سبھی ٹیموں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوہلی تھنڈرز اور کھاری سٹارز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا آخر ایک سنسنی خیزمقابلے کے بعد کوہلی تھنڈرز نے فتح حاصل کی۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے 400 سے زائد لوگ جمع ہوئے۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں مسابقتی جذبہ پیدا کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں گاو¿ں کے سرپنچ اور بزرگوں نے علاقے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور خوشحالی لانے کی کوششوں میں فوج کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے دوران ونر اور رنر اپ ٹیموں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ حاضرین نے نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے اور انہیں کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرنے کےلئے ایسی تقریبات منعقد کرنے پر ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔