نیوز ڈیسک
ٹنگمرگ/مشتاق الحسن/سیاحتی مقام گلمرگ میں شراب خانہ کھولنے کی اجازت دینے پر سیاسی اور سماجی کارکن ایڈوکیٹ تیجندر سنگھ نے ٹنگمرگ میں خاموش احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم گلمرگ سمیر احمد جان کو ممیورنڈم پیش کرتے ہوئے عوامی اعتراض پر مبنی ممیورنڈم ایل جی تک پہنچنانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام میں شراب کی دوکان کھولنے سے عام لوگوں پر مضر اثرات پڑنے کا احتمال ہے۔ انہوںنے سیاحتی مقام کی سیر پر آنے والے سیاحوں کی لامثال آمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی بھاری آمد سے سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگ اس وقت جہاں اچھی کمائی کرنے میں مصروف ہیں وہیں سیاحتی مقام کے اندر شراب کی دوکان کھل جانے سے علاقے میں بدامنی کا ماحول پیدا ہونے کا خطرہ ہے ل۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔