گلمرگ سے منسلک کئی دیہات میں بجلی کا نظام ناقص

ٹنگمرگ //سب ڈویژن گلمرگ کے کئی دیہات میں ترسیلی لائنیں بوسیدہ کھمبوں اوردرختوں کے ساتھ آویزاں رکھنے کی وجہ سے سروںپر ہمیشہ حادثہ رہنے کا خطرہ لاحق رہتاہے۔ چار یار کالونی پنجورہ، مانچھی کھڈ، چھانہ چک،تکیہ گونی پورہ،چھاندل گرٹہ بل،محلہ شمس کالونی فیروزپورہ میں ایل ٹی بوسیدہ کھمبوں پر لٹکی ہوئی ہیں۔ان علاقوںکے لوگوںکاکہنا ہے کہ آج تک محکمہ بجلی نے بوسیدہ کھمبوں یاترسیلی لائنیں بدلنے کی کوشش نہیں کررہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ بجلی کو اس سلسلے میں اپیل کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔