عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//فوج نے گلاب گڑھ میں پاڈر کرکٹ پریمیئر لیگ کا کامیابی سے انعقاد کیا جو 04اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح 21ستمبرکو ہوا اور اس میں 32ٹیموں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ لیگ کے 30دلچسپ میچوں کے بعد فائنل میچ 04اکتوبر کو وزڈان بمقابلہ سی جی لائنز ٹیم کے درمیان ہوا جس میں سی جی لائنز نے فتح حاصل کی۔ ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی اور 10,000روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور 5000روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ “مین آف دی سیریز” اور “مین آف دی میچ” ہونے والے افراد کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ دونوں کو 2,000روپے کے نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔