سرینگر//حکومت نے مختلف گزیٹیڈ اور نان گزٹیڈ خدمات کی بھرتی کے قواعد کو حتمی شکل دینے کے لیے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سکریٹری(فنانشل کمشنر فائنانس) کریں گے۔ سرکار کی جانب سے بدھ کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا’’ تمام سابقہ احکامات کو ختم کرتے ہوئے، مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈسروسز کے بھرتی کے قواعد کو حتمی شکل دینے یاکلیئر کرنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے لیے منظوری دی جاتی ہے‘‘۔کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، متعلقہ محکمے کے انتظامی سیکرٹری، انتظامی سیکرٹری، اے آر آئی اینڈ ٹریننگ اور انتظامی سیکرٹری، محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور اس کے ممبران ہونگے ۔اس کے علاوہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری(فنانشل کمشنر)، محکمہ خزانہ چیئرمین ہوں گے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ’’کمیٹی دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ تبدیلیوں کی سفارش کرے گی۔